Sunday, November 27, 2022

فیس بک کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے کیمرا ایپ متعارف کرانے کی تیاریاں

فیس بک کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے کیمرا ایپ متعارف کرانے کی تیاریاں
لندن (ویب ڈیسک) فیس بک کی نئی کیمرا ایپ کی تیاریاں‘ صارفین تصاویراور ویڈیو تیار کر کے شیئر کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے دیوانوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ فیس بک اب ایک ایسی کیمرا ایپ لیکر آ رہی ہے جس کی مدد سے صارفین تصویریں اور ویڈیو اتار کر کے اسے فوراً دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ یہ نئی ایپلی کیشن ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جسے جلد ہی اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔