فیس بک کا صارفین کی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دینے کا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دے گا۔ یہ اعلان اس تناظر میں کیا گیا ہے کیونکہ صارفین نے تشویش ظاہر کی تھی کہ انھیں اپنے دوستوں کی اہم اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹوں کو زیادہ جگہ دیے جانے کا رجحان کم ہو جائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی ایسے سروے کرائے جن میں صارفین نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والا مواد زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ اسی کے پیش نظر اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لا رہے ہیں۔