Saturday, July 27, 2024

فیس بک کا دہشت گردوں کی شناخت کرنیوالا سوفٹ ویئر بنانے کا اعلان

فیس بک کا دہشت گردوں کی شناخت کرنیوالا سوفٹ ویئر بنانے کا اعلان
February 18, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک نیا منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔ نئے منصوبے کے تحت ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیاجائے گا جو دہشت گردوں کو شناخت کرنے میں مدد دے گا۔

ایک خط میں تفصیلات بتاتے ہوئے مارک زکر برگ نے بتایاکہ مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر ایلگورتھم دہشت گردی، تشدد   اور غنڈہ گردی جیسے مواد کی نشاندہی کر سکیں گے اور اس سے خودکشیاں روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے فیس بک پر ہر روز اربوں کی تعداد میں مختلف طرح کے پیغامات اورتبصرے پوسٹ ہوتے ہیں جن کا جائزہ لینا تقریباً ناممکن ہے اس حوالے سے ہمارا نگرانی کا موجودہ طریقہ کار ناکام رہا ہے۔

مارک زکر برگ کے مطابق ہم ایسے نظام پر تحقیق کر رہے ہیں جو پوسٹس کی تحریر پڑھ سکے، فوٹو اور ویڈیوز کو دیکھ سکے اور خطرے کی نشاندہی کرسکے۔ زکر برگ کے مطابق اس سافٹ ویئر کی مکمل تیاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔