Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک کا خفیہ اِن باکس ظاہر ہو گیا

فیس بک کا خفیہ اِن باکس ظاہر ہو گیا
April 14, 2016
لندن (ویب ڈیسک) فیس بک اس وقت دنیا بھر میں مقبول سوشل ویب سائٹ ہے مگر کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ فیس بک میں بھی ایک خفیہ ان باکس ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے خفیہ ان باکس میں پیغامات کی بھرمار ہوتی ہے۔ یہ دراصل فلٹریشن کا ایک نظام ہے جو سپیم کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مگر پریشانی کی بات نہیں ہے صارفین اس ان باکس تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک کو اپنے براﺅزر میں پیسٹ کر دیں۔ facebook.com/messages/other دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ”سیٹنگز“ کے آئیکون کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد ”پیپل“ کی آپش پر کلک کریں۔ یہاں پر ”ریکویسٹ میسیج“ آپشن کا انتخاب کریں اور ”ویو فلٹرڈ ریکویسٹس“ پر کلک کر دیں۔ فوراً ہی اس کے نیچے چھپے ہوئے پیغامات نظر آ جائیں گے۔