Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک پیج پر آئی ایس آئی کیخلاف ویڈیو شیئر کرنے پر مولانا عبدالعزیز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو نوٹس

فیس بک پیج پر آئی ایس آئی کیخلاف ویڈیو شیئر کرنے پر مولانا عبدالعزیز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو نوٹس
February 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے فیس بک پیج پر آئی ایس آئی کے خلاف ویڈیو شیئر کرنے پر خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل  سیشن جج راجہ آصف محمود نے سول سوسائٹی کے نمائندے خرم ذکی کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیس بک کے جامعہ حفصہ پیج پر آئی ایس آئی کے خلاف نفرت انگیز ویڈیو شیئر کی گئی جس کا مقصد پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف فرقہ واریت کی بنیاد پر نفرت پھیلانا تھا۔ پولیس کو 29 جنوری کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی لہذا عدالت احکامات جاری کرے۔