Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک نے 2017 میں 16 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا

فیس بک نے 2017 میں 16 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا
February 1, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے 2017 میں اضافی ٹیکسوں اور نئے ملازمین کی بھرتی کے باوجود 16 ارب ڈالر کاریکارڈ منافع کمایا ۔ فیس بک نے 2016 کے مقابلے میں 2017 میں 56 فیصد زیادہ منافع کمایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 کے صرف آخری تین ماہ میں فیس بک کا خالص منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر یعنی 3.4 ارب یورو کے برابر رہا۔
فیس بک کمپنی کے مالک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 2017 میں کمپنی کے سالانہ اخراجات 2016 کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر سے بھی زائد رہے اور مجموعی طور پر یہ رقم 20.5 ارب ڈالر رہی۔
سال 2017 کے آخر میں ادارے کو ٹیکسوں کی غیر معمولی ادائیگی کی مد میں امریکی حکومت کو 2.27 ارب ڈالر الگ سے بھی ادا کرنے پڑے۔ اس طرح گزشتہ برس فیس بک کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریبا 39 ارب ڈالر رہی۔