Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنےکیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنےکیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
December 16, 2016

نیویارک(ویب ڈٰیسک)سماجی رابطے کی سب سےبڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کےلئےایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے غلط خبروں کے پھیلاؤ کو روکا  جاسکے گا۔

تفصیلات کےمطابق فیس بک کو امریکی انتخابات کےبعد سے اس تنقیدکا سامنا کرنا پڑرہاہے کہ  اس پر آنے والی غلط خبریں امریکی انتخابات پراثر انداز ہوئیں۔ نئے فیچر میں ایسی کہانیوں کی  نشاندہی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔نئے فیچر کو یہ ایک جعلی خبر ہے کا نام دیا گیا ہے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے حقائق معلوم کئےجانے کے بعد جو کہانیاں جعلی ثابت ہوں گی ان کے ساتھ اس کی وضاحت کا لنک ہوگا اور یہ لوگوں کی نیوز فیڈ میں نیچے دکھائی دیں گی کمپنی کا کہناہےوہ مزیدممکنہ فیچرزکےبارے میں بھی غور کررہی ہے۔