Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک میں فوٹوفریم خود بنانے کی سہولت متعارف

فیس بک میں فوٹوفریم خود بنانے کی سہولت متعارف
December 9, 2016

 لاہور(ویب ڈیسک)فیس بک کی جانب سے اپنی ایپ کے کیمرہ کے فیچرز میں نت نئے اضافے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک اور دلچسپ ٹول لوگوں کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اس ٹول کی مدد سے لوگ اپنی پروفائل تصاویر کے فوٹو فریمز خود تیار کرکے فیس بک سے منظور کروا سکیں گے جنھیں پھر دیگر لوگوں کو بھی استعمال کرسکیں گے۔

یہ کچھ ایسا ہی فیچر ہے جیسا اسنیپ چیٹ کا جیو فلٹرز جس میں فریمز کسی تصویر کے ارگرد ہوتے ہیں مگر اصل چیز کو نہیں چھپاتے۔

لوگ اس کی مدد سے اپنے پسندیدہ مقامات، کسی خاص مقصد یا بس ویسے ہی کچھ بھی فوٹو فریم بناسکیں گے۔

جیسا آپ کو علم ہوگا کہ فیس بک میں پروفائل فوٹوز کے لیے 2015 سے فوٹو فریمز کی سہولت موجود ہے مگر وہ اب تک عام لوگوں کو خود تیار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

فیس بک کے دیگر فوٹو تجربات کی طرح یہ نیا ٹول فی الحال ہر ایک کے لیے دستیاب نہیں۔