Sunday, November 27, 2022

فیس بک میڈیا کمپنی نہیں بنے گی : مارک زیکربرگ

فیس بک میڈیا کمپنی نہیں بنے گی : مارک زیکربرگ
واشنگٹن( ویب ڈیسک )فیس بک کے بانی سی ای او  مارک زیکربرگ نے کہا ہے کہ کہ ہماری کمپنی کوئی میڈیا کمپنی نہیں بنے گی بلکہ ہمارا ادارہ ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہی رہے گا ۔ تفصیلات کےمطابق طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک زیکربرگ  کا کہنا تھا کہ فیس بک اور ٹیوٹر پر خبروں کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے لیکن ہماری فرم کا خبروں کا مواد فراہم کرنیوالا ادارہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ اطالوی طالبعلم کےسوال جس میں اس نے کہا کہ کیا فیس بک ایک نیوز ایڈیٹر بننے کا ارادہ رکھتی ہے کا جواب دیتے ہوئے مارک زیکر برگ کا کہنا تھا کہ نہیں بالکل نہیں یہ ہماری ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہےاور ٹیکنالوجی کی ہی  رہے گئی یہ میڈیا کمپنی نہیں بنے گی ۔