Thursday, September 19, 2024

فیس بک اگلے برس اپنا سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے گا

فیس بک اگلے برس اپنا سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے گا
October 6, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی خلا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے جس سے افریقہ کے دور دراز کے علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کے لیے کام کرتے رہیں گے خواہ اس کے لیے ہمیں اپنے سیارے (زمین) کے باہر ہی کیوں نہ دیکھنا پڑے۔ خیال رہے کہ یہ پراجیکٹ فیس بک کے انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی کا حصہ ہے اور اس پراجیکٹ پر بعض ممالک میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ پراجیکٹ ناقابل رسائی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ سیٹلائٹ 2016ءکے دوسرے نصف میں لانچ ہوگا۔