Sunday, September 25, 2022

فیسکو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کی ٹیکس رجسٹریشن کروانے میں ناکام

فیسکو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کی ٹیکس رجسٹریشن کروانے میں ناکام
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں فیسکو کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کی ٹیکس رجسٹریشن کروانے میں ناکام ہو گئی۔ ریجن بھر میں 5468 کمرشل اور 482 انڈسٹریل صارفین کی رجسٹریشن ہونا لازم تھی تاہم صرف 113 کی رجسٹریشن ہی ممکن ہو سکی۔ بڑے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرایف بی آر افسران نے فیسکو حکام پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔