Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیسکو نے ایف بی آر کو ایک سال سے ایک دھیلہ بھی جمع نہ کرایا

فیسکو نے ایف بی آر کو ایک سال سے ایک دھیلہ بھی جمع نہ کرایا
February 8, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں فیسکو صارفین سے تو ٹیکس وصول کر رہا ہے مگر گیارہ ماہ میں ایف بی آر میں ایک روپیہ تک جمع نہیں کروایا۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو بجلی کے بل میں ہر ماہ صارفین سے کروڑوں روپے ٹیکس وصول کرتا ہے اور ہر ماہ کا ٹیکس ایف بی آر کو دینے کا مجاز ہوتا ہے لیکن گزشتہ گیارہ ماہ سے فیسکو نے ایک روپیہ بھی ایف بی آر کو نہیں دیا جس پر ایف بی آر نے فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گیارہ ماہ میں ایک ارب ستاون کروڑ روپے کا ٹیکس فیسکو نے صارفین سے لیا ہے۔ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فیسکو اور ایف بی آر آمنے سامنے تھے اور فیسکو نے ایف بی آر کا کنکشن کاٹ دیا تھا۔ فیسکو عوام سے ٹیکس کی مد میں تو اربوں روپے وصول کر رہا ہے لیکن قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیبیں ہی گرم کر رہا ہے۔