Wednesday, September 28, 2022

فیاض چوہان تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ مظلوم خاندان کے پاس لے آئے

فیاض چوہان تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ مظلوم خاندان کے پاس لے آئے
 دیپالپور (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض چوہان دیپالپور میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نامزد ملزم کو پروٹوکول کے ساتھ اسپتال میں مظلوم خاندان کے پاس لے آئے۔ فیاض الحسن چوہان اپنا محکمہ نہ ہوتے ہوئے بھی لاہور سے سیکڑوں کلو میٹر دور دیپالپور اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔ وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نامزد ملزم انس ڈولہ کو پروٹوکول کیساتھ اسپتال میں مظلوم خاندان کے پاس لے آئے۔ فیاض الحسن چوہان نے ملزم انس ڈولہ کو پروٹوکول کےساتھ پریس کانفرنس  میں بھی ساتھ بٹھائے رکھا۔ دیپالپور کے اکبرنامی نوجوان کو انس  ڈولہ اورساتھیوں نے 2 دن پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ سٹی دیپالپور میں ملزم انس ڈولہ کے خلاف واقعے کی ایف آئی آر بھی درج  ہے۔