فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے فزکس پریکٹیکل میں نمبروں کا ردو بدل، انکوائری کمیٹی نے کام مکمل کرلیا

اسلام آباد (92 نیوز) فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے فزکس پریکٹیکل میں نمبروں کے ردو بدل کے معاملے میں انکوائری کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ۔
ہیڈ ایگزامنر، ڈپٹی ہیڈ ایگزامنر کے بیانات قلم بند کر لیئے گئے۔ دونوں افسران کے دستخط بھی موجود ہیں۔ چکوال کے پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل غلام احمد جھگڑ انکوئری کر رہے ہیں۔
فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبروں میں ہیر پھیر کا شبہ پایا گیا تھا ۔ روزنامہ 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی بورڈ نے انکوائری شروع کی تھی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا بیٹے کو قانون کے مطابق نمبر ملے۔ چیئرمین بورڈ کو انہوں نے تعینات نہیں کرایا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا راولپنڈی بورڈ میں موجود مافیا معاملے کو اچھال رہا ہے۔ چیئرمین راولپنڈی بورڈ کی جانب سے افسران سختی کی جارہی ہے۔ چیئرمین بورڈ کو تنگ کرنے کیلئے معاملہ اچھال جارہا ہے۔
