Wednesday, December 7, 2022

فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب  مقرر

فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب  مقرر
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد بڑی تبدیلی ، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے  وزیر اطلاعات کا اضافی چارج رکھنے سے معذرت کر لی جس کے بعد فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب مقرر کر دیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کےبعد فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات مقرر کیا تھا ، لیکن اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ان کے متنازعہ بیان پر  ان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔