Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے : عمران خان

فہد ملک کے قاتلوں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے : عمران خان
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے مقتول بیرسٹر فہد ملک کے گھر تعزیت کے لیے سیاستدانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی‘ اسحاق ڈار اور خورشید شاہ نے بھی مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ کپتان کہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم کرنا ہے تو طاقتور مجرموں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان‘ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ‘ طارق فضل اور نوید قمر سمیت سیاسی اور کاروباری شخصیات مقتول بیرسٹرفہد ملک کی رہائش گاہ آئیں اور انہوں نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو سے تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں قتل ہوا۔ قتل کی واردات تھانے کے باہر ہوئی۔ وزیر اعظم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ مجرموں کو پکڑنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سندھ کی بات کریں تووفاقی وزیر داخلہ ناراض ہوتے ہیں۔ پشاور اور کوئٹہ کا تذکرہ کرنے پر بھی برا مان جاتے ہیں۔ خورشید شاہ نے چیلنج کیا کہ فہد ملک کیس سندھ پولیس کو دیں، ایک ہفتے میں قاتل پکڑ لیں گے۔ طارق فضل اور اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر نے واقعے کوپولیس کی غفلت قرار دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیرسٹر فہد ملک کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قتل کیس کی تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتنے دی جائے گی۔