Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فکسنگ اسکینڈل، عمراکمل پر3 سال کیلئے پابندی عائد

فکسنگ اسکینڈل، عمراکمل پر3 سال کیلئے پابندی عائد
April 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ اسکینڈل میں قومی کرکٹر عمراکمل پر3 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ عمر اکمل کیس کی سماعت پی سی بی ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کی۔ عمراکمل کو 20 فروری کو بکیز کے ساتھ رابطے کے شبے میں عبوری معطل کیا گیا تھا۔ پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلے میچ میں 3 اسپاٹ پر فکسنگ کے معاملے کی انکوائری میں عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کیا گیا تھا۔ عمر اکمل کے خلاف ثبوت حاصل کرنے کے لیے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ فرانزک کرایا گیا تھا۔