فٹ بال کے بڑے سپانسرز نے سیپ بلیٹر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
برن (ویب ڈیسک) فٹ بال کے بڑے سپانسروں نے فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے لیکن بلیٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ دباو میں استعفا نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فٹ بال کے سپانسرز نے سیپ کے استعفے کا مطالبہ سوئس حکام کے سیپ بلیٹر کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کے اعلان کے بعدکیا۔ عالمی برانڈز کے سپانسرز نے فیفا میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے میں کافی وقت لگایا
لیکن سیپ بلیٹر کے وکیل رچرڈ کولین نے رد عمل ظاہر کرنے میں لمحہ بھر تامل نہ کیا اور فوری طور پر کہہ دیا بلیٹر دباو میں آ کر مستعفی نہیں ہوں گے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔
بلیٹر کا کہنا ہے کہ ان کا عہدہ چھوڑنا فیفا کے مفاد میں نہیں جبکہ سپانسر اداروں کا کہنا ہے کہ فیفا میں فوری اصلاحات ہونی چاہئیں کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ فیفا کاوقار اور شہرت داغدار ہو رہی ہے۔