فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر فارغ
برن (ویب ڈیسک) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے بلاٹر کو نوے دن کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
فیفا کی ایتھکس کمیٹی نے بلاٹر کی معطلی کا فیصلہ ان کے خلاف سوئٹزر لینڈ کے اٹارنی جنرل کی طرف سے فوجداری کارروائی شروع ہونے کے بعد خصوصی اجلاس میں کیا ہے۔
بلاٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کیے تھے جو فٹ بال کی عالمی تنظیم کے لیے ساز گار نہ تھا اور یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی کو رشوت کے طور پر رقم بھی دی تھی۔ بلاٹر اور پلاٹینی دونوں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔