Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فٹ بال میچ ، رونالڈینو کی ٹیم نے گگز الیون کو پچھاڑ دیا

فٹ بال میچ ، رونالڈینو کی ٹیم نے گگز الیون کو پچھاڑ دیا
July 9, 2017

کراچی(92نیوز)انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑیوں نے کراچی والوں کے دل جیت لیئے دلچسپ مقابلے کے بعد رونالڈینیو کی ٹیم  رونالڈینیوسیون نے گگز الیون کو پچھاڑ دیا .

تفصیلا تکےمطابق پاکستان عالمی کھیلوں کا مرکز بن گیا بڑے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ چل نکلا۔ انٹرنیشنل فٹ بالرز نے کراچی والوں کے دل جیت لئے۔  کراچی کے عبد الستار اسٹیڈیم میں میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اس دوران آتشبازی اور لیزر لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی کے عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شہرہ آفاق فٹ بالر رونالڈینیو ایکشن میں نظر آئے۔ گگز سیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ، دو سے ہرا دیا ۔ رونالڈینیو پورے کھیل میں مرکز نگاہ بنے رہے اور مخالف ٹیم کے کورٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتے رہےڈیوڈ جیمز نے رونالڈینیو کی پینلٹی شوٹ روکی تو اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

فٹبال کو سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سابق کپتان راشد لطیف بھی موجود تھے  ۔ دوسرا نمائشی میچ آج لاہور کے فورٹ ٹریس اسٹیڈیم میں ہوگا۔