فٹ بالر بچوں کو بھی پش اپس کا ’بخار‘ چڑھ گیا

لاہور (92نیوز) بچے بڑوں سے سیکھتے ہیں۔ اس مقولے کا عملی ثبوت پاکستان کے نونہال دے رہے ہیں جو قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں پش اپس لگا رہے ہیں اور سلیوٹ بھی پیش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پش اپس لگائے اور سیلوٹ کیا۔ بس پھر کیا تھا۔ پش اپس کے سحر سے کوئی نہ بچ پایا۔ انگلش کمنٹیٹر ڈیوڈ لائڈز کے بعد قومی ٹیم نے جیت کر یونس خان کی قیادت میں سلیوٹ کیا اور پش اپس لگائے۔
فٹ بال کھیلنے والے نونہالوں نے بھی ٹریننگ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے اپنے ہیروز کے نقش قدم پر چل کر پش اپس لگا دیے۔ کوچز مصباح کی تقلید میں پش اپس کو روزانہ کی مشق میں شامل کر رہے ہیں۔
دوسری طرف پرستاروں نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے ایک روز کے وقفے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔