Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹنس مسائل کا سامنا ہے ،سخت محنت کررہا ہوں:محمد عرفان

فٹنس مسائل کا سامنا ہے ،سخت محنت کررہا ہوں:محمد عرفان
April 15, 2015
حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ فٹنس مسائل کا سامنا ہے، کافی محنت کررہا ہوں، بہت جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا، اظہر علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جونیئر ایتھلیٹ گیمز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ٹور کوئی بھی مس ہو افسوس ہوتا ہے، بنگلادیش ٹور مس ہونے کا بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ان فٹ تھا جس کا بہت افسوس ہے، ورلڈ کپ گزر چکا ہے آئندہ آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششیں کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ محمد عرفان نے گیند کراکر جونیئر ایتھلیٹ گیمز کا افتتاح کیا، گیمز میں کرکٹ، رسہ کشی، جمپنگ، میوزیکل چیئر، وکٹ تھرو اور دوڑ کے مختلف مقابلے ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔