Tuesday, November 29, 2022

فٹبال یورپا چیمپئنز لیگ ، چیلسی نے بیٹ بورسو کیخلاف تین ایک سے فتح کا جھنڈا گاڑھا

فٹبال یورپا چیمپئنز لیگ ، چیلسی نے بیٹ بورسو کیخلاف تین ایک سے فتح کا جھنڈا گاڑھا
لندن (92 نیوز) فٹبال یورپا چیمپئنز لیگ کے اہم مقابلے میں چیلسی نے بیٹ بورسو کے خلاف تین ایک سے فتح کاجھنڈا گاڑھا۔ چیلسی کی ٹیم آغاز سے ہی چھائی رہی۔ اسٹار کھلاڑی لوفٹس چِیک نے دوسرے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔ 8ویں منٹ میں لوفٹس نے  ایک بار پھر گیندکو جال کی راہ دکھائی اور چیلسی کی برتری دو صفر کر دی۔ دوسرے ہاف میں بھی لوفٹس کو گول کرنے سے کوئی نہ روک پایا۔ 53 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے شاندار ہیٹرک مکمل کی۔ حریف ٹیم کیجانب سےریئوس نے 79ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا۔ چیلسی نے مقررہ وقت تک ایک کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی۔