Monday, October 3, 2022

فٹبال کے عالمی ستارے پاکستان پہنچ گئے

فٹبال کے عالمی ستارے پاکستان پہنچ گئے
November 9, 2019 ویب ڈیسک

 کراچی (92 نیوز) ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل فٹبالر پاکستان پہنچ گئے ۔ عالمی شہرت یافتہ کارلوس پیوئل، ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو اور انیلکا آج صبح کراچی پہنچے ۔ فٹبال کی دنیا کے شہرت یافتہ کھلاڑی برازیل کے ریکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلوس پیوئل اور فرانس کے انیلکا آج صبح کراچی پہنچے جہاں آج دوپہر پریس کانفرنس کریں گے جس کے بعد  شام کے وقت ڈیفنس میں قائم اسٹیڈیم میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ایف سی کراچی کے درمیان نمائشی میچ میں شرکت کریں گے ۔

مہمان کھلاڑی اتوار کو لاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گے ۔ دورے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو پروان چڑھانا ہے ۔