Tuesday, February 7, 2023

فٹبال کلب لیور پول 30 سال بعد پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

فٹبال کلب لیور پول 30 سال بعد پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا
لندن (92 نیوز) برطانوی فٹبال کلب لیور پول 30 سال بعد پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔ چیلسی  اور مانچسٹر سٹی  کا میچ  مکمل  ہوتے ہی   لیور پول کا تیس سالہ انتظار  بھی ختم  ہو گیا۔ مداح خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئے۔ خوب ہلا گلا کیا ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شہر کے میئر نے کورونا کی وجہ سے شہریوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی لیکن چیمپئن بننے کے جوش میں لیور پول کے مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔