Wednesday, September 28, 2022

فٹبال پلیئر ایرک ڈائیر نے تماشائی کی ٹھکائی کر دی

فٹبال پلیئر ایرک ڈائیر نے تماشائی کی ٹھکائی کر دی
لندن ( 92 نیوز) ایف اے کپ کے ایک میچ میں ٹوٹن ہام  کے اسٹار فٹبال پلیئر ایرک ڈائیر میچ کے بعد تماشائیوں کے اسٹینڈ میں جاگھسے اور ایک شخص کی ٹھکائی کردی۔ ناروچ سٹی کیخلاف میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر ایرک ڈائیر نے اپنا سارا غصہ اس شخص پر نکالا جو کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے لیے مخصوص اسٹینڈ میں بیٹھ کر ایرک کے بھائی اور دیگر فیملی ممبرز کو برا بھلا کہتا رہا۔ فٹبال پلیئر ایرک جنگلا پھلانگ کراسٹینڈ میں گھسے اوراپنی فیملی پر جملے کسنے والے شخص  کو مارا پیٹا  تاہم وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ رفع دفع کرایا ۔ ٹوٹن ہام  کے  مینجر جوز مورینو  کاکہنا ہے ایرک ڈائیر  کا مشتعل ہونا قدرتی امر تھا  ۔