Wednesday, September 28, 2022

فٹبال پریمیئر لیگ: ایورٹن نےسوانسی سٹی کو شکست دے دی

فٹبال پریمیئر لیگ: ایورٹن نےسوانسی سٹی کو شکست دے دی

لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ فٹبال میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، اہم میچ میں ایورٹن نے سوانسی سٹی کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گولز سے میدان مار لیا، فاتح ٹیم کیجانب سے کالورٹ سیگرڈسن اور رونی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، 35 ویں منٹ میں سوانسی سٹی کے لیرؤے فر نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں ایورٹن کے کالورٹ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں بھی ایورٹن کی ٹیم چھائی رہی، اور سیگرڈسن اور رونی نے ایک ،ایک گول داغ کر اپنی  ٹیم کی  پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔

ایورٹن نے ایک کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی۔