فٹبال ورلڈ کپ 2018 ،ماسکو میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد
ماسکو ( 92 نیوز) فٹ بال کی عالمی جنگ چھڑ گئی ، ماسکو میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گا ۔
افتتاحی تقریب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی ، افتتاحی تقریب میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ۔
افتتاحی تقریب میں نامور فن کاروں کی پرفارمنس نےتقریب کو چار چاند لگادیے، فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا تو اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص جھوم اٹھا ۔
انگلش گلوکار روبی ولیمزکی پرفارمنس نے اسٹیڈیم میں ہرطرف رنگ بکھیر دیے،روسی فنکارہ ایڈا گیری فولینا نے بھی آواز کا جادو جگایا ۔
روس کے صدر ولادن پیوٹن نے بھی افتتاخی تقریب سے خطاب کیا اور شائقین کو خوش آمدید کہا، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان فٹبال کی افتتاحی تقریب کے لیے ماسکو پہنچے توروسی صدرنےولی عہدکا استقبال کیا۔