Monday, December 5, 2022

فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں گمنام جزیرے گوام نے بھارت کی ٹھکائی کر دی

فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں گمنام جزیرے گوام نے بھارت کی ٹھکائی کر دی
گوام(سپورٹس ڈیسک)دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے بھارت کو خود سے ہزار گنا چھوٹے ملک کے ہاتھوں فٹبال میچ میں شکست ہو گئی۔ ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والے گمنام جزیرے گوام نے خود ساختہ سپر پاور کو دو ایک سے شکست دے دی۔ تفصیلات  کے مطابق دو ہزار اٹھارہ  کے  فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہش مند بھارت کو اس وقت   شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا،جب    دنیا کی  سب  سے  بڑی  جمہوریت   کے  دعویدار بھارت کو دنیا کے   انتہائی   چھوٹے ملک گوام کے ہاتھوں  شکست  سے  دوچار ہو نا پڑا۔ واضح رہے کہ فیفا رینکنگ میں گوام بھارت سے تینتیس درجے نیچے ہے   تاہم  شکست  نے  جہاں   بھارت کا  غرور خاک میں ملا دیا  وہیں  بھارتی   میڈیا  نے  بھی  اپنی  ٹیم  پر  خوب  تنقید کے  نشتر  برسائے۔ اور  انتہائی  شرمناک مقام کے ساتھ ساتھ اسے   چھوٹے گوام کے ہاتھوں   بڑے بھارت کا  قتل  قراردیا ہے۔