Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال لیگز: پی ایس جی، بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتوحات

فٹبال لیگز: پی ایس جی، بارسلونا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتوحات
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

پیرس / بارسلونا (92 نیوز) فرنچ فٹبال لیگ میں پی ایس جی نے ریمز کو دو صفر سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول کلیان ایمباپے نے اسکور کیے، اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی پی ایس جی کی جانب سے اپنے ڈیبیو میچ میں ان ایکشن ہوئے، اسپینش لیگ میں بارسلونا نے گیتافے کو دو،ایک سے ہرادیا۔

یورپ کی ٹاپ فٹبال لیگز میں سنسنی سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لیے جنگ تیز ہوگئی۔

فرنچ فٹبال لیگ میں پی ایس جی نے ریمز کو دو صفر سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول کلیان ایمباپے نے اسکور کیے، اسٹار فٹبالر لیونل میسی پی ایس جی کی جانب سے اپنے ڈیبیو میچ میں ان ایکشن ہوئے۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا اور گیتافے کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ولورہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک صفر سے حریف ٹیم کو مات دی۔ دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے ویٹ فورڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔