Saturday, July 27, 2024

فٹبال لیگز، مانچسٹر، فرائی برگ اور کولن کی فتوحات

فٹبال لیگز، مانچسٹر، فرائی برگ اور کولن کی فتوحات
December 20, 2021 ویب ڈیسک

مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔ مانچسٹر نے نیو کاسل کو شکست دی، لیور پول اور ٹوٹنہم کے درمیان برابر رہا جبکہ جرمن لیگ میں فرائی برگ اور کولن نے اپنے اپنے میچز جیتے۔

یورپ کی مختلف فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لیے جنگ جاری ہے۔

انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی فتوحات کا سلسلہ جاری،،مانچسٹر سٹی کا مقابلہ نیو کاسل سے ہوا، مانچسٹر سٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس رکھا اور 4-0 سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے میچ میں لیور پول اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں دلچسپ مقابلے کے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2، 2 گول سے برابر رہا۔

جرمن فٹبال لیگ میں کولن کا مقابلہ اسٹورٹ گارٹ سے ہوا، کولن نے حریف ٹیم کو 1-0 سے مات دی، دوسرے میچ میں فرائی برگ نے لیور کوسن کو2-1  سے ہرایا۔