Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست، لیونٹے اور مانچسٹر سٹی کی فتوحات

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست، لیونٹے اور مانچسٹر سٹی کی فتوحات
January 31, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا۔ لیونٹے نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے شیفلڈ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے دھول چٹائی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا لیونٹے نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں شیفلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، مانچسٹر سٹی نے ایک صفر سے کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

اٹالین فٹبال لیگ میں یووینٹس اور سمپڈوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں یووینٹس نے حریف ٹیم کو دو صفر سے شکست دی۔

کوپا لبرٹاڈورس کا ٹائٹل پامیرس نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں پامیرس نے سانٹوس کو ایک صفر سے شکست دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔