Tuesday, February 20, 2024

فٹبالر وین رونی کی امریکہ میں گرفتاری کا انکشاف

فٹبالر وین رونی کی امریکہ میں گرفتاری کا انکشاف
January 7, 2019
نیویارک ( 92 نیوز)برطانیہ کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی کی امریکا میں گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برطانوی فٹبالر کو 16دسمبر کو واشنگٹن کے نواح میں واقع ڈولوز ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،ان پر عوامی مقام پر  شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کا  الزام  تھا ۔ رونی کو اسی روز شخصی ضمانت پر رہائی مل گئی تھی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انکی گرفتاری کو دو ہفتے تک  پوشیدہ کیوں رکھا گیا۔ وین رونی ان دنوں ایک امریکی کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں،جس کاانہوں نے بارہ ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا ہے  ۔