فوڈ سکیورٹی مستقبل میں نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بن سکتا ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے فوڈ سکیورٹی مستقبل میں نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیشنل کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، ان کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ آج کی کانفرنس کا مقصد ملک کو اس چیز کا احساس دلوائیں کہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ پچھلے سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔ ہمیں قرضہ لینے کی عادت پڑ چکی تھی۔ ہم نے زراعت میں ترقی نہیں کی۔ کسان کیلئے ریسرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر علاقے میں مختلف اشیا آ سکتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا سب سے زیادہ غربت دیہات میں ہے۔ کے پی میں کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔ چھوٹے کسان کی مدد کرینگے۔ چائنہ سے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔ کسانوں کو ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکس بتائیں گے۔ کسان کو خوشحال کرنا ضروری ہے۔ کسان کو گنے کی پوری قیمت فوری ملنی چاہیئے۔ اس بار کسان خوشحال ہو اس لئے گندم کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی۔