فورکور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کے سپرد
لاہور(92نیوز)لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نےفورکور کی کمانڈسنبھال لی،پروقارتقریب میں لیفٹننٹ جنرل نویدزمان نےذمہ داریاں نئےکمانڈرکےسپردکیں۔
تفصیلات کےمطابق کمانڈکی تبدیلی کےلیےکور ہیڈکوارٹرزلاہورمیں ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں فورکور کی کمان نئےکمانڈرلیفٹننٹ جنرل صادق علی کےسپرد کی گئی۔
لیفٹننٹ جنرل صادق علی ہلال امتیازیافتہ ہیں اوربطورکمانڈرآرمرڈاینڈانفنٹری بریگیڈ فرائض سرانجام دےچکےہیں،دوسری جانب لیفٹننٹ جنرل نویدزمان اپنی ذمہ داریوں سےسبکدوش ہونےکےبعدآرمی سےبھی ریٹائرڈہوگئے۔