Wednesday, September 28, 2022

فورٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈز کی اختتامی تقریب ، سپہ سالار کی شرکت

فورٹریس سٹیڈیم میں آرمی بینڈز کی اختتامی تقریب ، سپہ سالار کی شرکت

لاہور ( 92 نیوز ) فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں آرمی بینڈز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔ فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر نے صدارتی ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے
۔
مقابلوں میں 15 رجمنٹل سینٹرز، 19 انفنٹری بٹالینز، پاک بحریہ اور رینجرز کے بینڈز نے شرکت کی۔ فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ملٹری براس بینڈ 2017ء کا فاتح رہا اور صدارتی ملٹری براس بینڈ ٹرافی جیت لی۔
آرٹلری ریجمنٹل سینٹر دوسرے جبکہ آرمی سروسز کور سینٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرمی چیف نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔