Tuesday, October 4, 2022

فورسز کی بر وقت کارروائی سے تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

فورسز کی بر وقت کارروائی سے تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فورسز کی بر وقت کارروائی سے تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملہ آور افغانستان میں قیادت سے رابطے میں تھے۔ افغانستان کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ افغانستان کے اندر کا کام وہاں کی فورسز نے ہی کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے میں چوکیدار اور 7 طلبا شہید ہوئے۔ حملے میں رکشہ ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شامل تھا۔ ایک لاش ممکنہ طور پر رکشہ ڈرائیور کی ہو سکتی ہے۔