Tuesday, October 4, 2022

فوج کی سینیٹ کو بریفنگ کو پبلک کردیا جائے، شیخ رشید

فوج کی سینیٹ کو بریفنگ کو پبلک کردیا جائے، شیخ رشید

ملتان ( 92 نیوز ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کی سینیٹ کو بریفنگ کو پبلک کردیا جائے ۔ نوازشریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں  ۔ ان کو سپریم کورٹ کے ججز پسند نہیں جسٹس قیوم پسند ہیں ۔  حدیبیہ کا کیس تیار کر لیا اب  سپریم کورٹ جا رہا ہوں ۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ  نوازشریف نے آج جنگ کا اعلان کیا اسے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ نوازشریف ملک سے جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ان کی آج کی تقریر جمہوریت کے خاتمے کا پہلا دن ہے۔ نوازشریف شہبازشریف کو کبھی وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں اور فوج آجائے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ عدلیہ سے بچ جائیں ۔ اب اصل لڑائی شہباز شریف اور خاقان عباسی میں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری آج جتنے پاس پاس ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔ جو لوگ قانون اور فوج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں قانون کے مطابق انکا حل نکالا جائے۔