Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فوج پر الزام لگانیوالوں کی زبان کاٹ دینگے:عابد شیرعلی

فوج پر الزام لگانیوالوں کی زبان کاٹ دینگے:عابد شیرعلی
May 3, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو شیدید تنقید کا نشانہ بنایا کہتے ہیں کہ ایک غیر ملکی باشندہ ہماری فوج کو للکارتا ہے اس کو شرم آنی چاٴییے۔ تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹریل اسسٹیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے توپوں کا رخ ایم کیو ایم کی طرف رکھا ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی صفوں میں قتل چھپے ہوٴے ہیں، 90 سے سو سو قتلوں کے مجرم پکڑے جاتے ہیں چوری اور قتل ایم کیو ایم کرتی ہے الزام فوج پر لگاتی ہے ہم فوج پر الزام کےخلاف بات کرنے کی زبان کاٹ دیں گئے۔ عابد شیر نے صرف یہاں ہی بس نہیں کی یہ بھی کہا کہ لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے قاتلوں  سے ہاتھ ملاتے رہے۔ صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے ایم کیو ایم کے لوگ وزیر اعظم سے ملے اگر ایم کیو ایم کا صولت مرزا سے کوئی تعلق نہیں تو وزیر اعظم سے کیوں ملے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں امن قاٴئم ہونے کی وجہ الیکشن میں حصہ لے سکے اور جلسے کیے تقریب میں عابد شیر علی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تنقید کرنے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔        
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔