Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فوج نے افریقی ملک برونڈی میں حکومت کیخلاف بغاوت ناکام بنا دی، صدر پیرے وطن واپس آ گئے

فوج نے افریقی ملک برونڈی میں حکومت کیخلاف بغاوت ناکام بنا دی، صدر پیرے وطن واپس آ گئے
May 15, 2015
بجمبورا (ویب ڈیسک) برونڈی کی فوج نے صدر پیرے نکورنزیزا کیخلاف بغاوت کچل دی جس کے بعد صدر پیرے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ برونڈی کی فوج کے سربراہ جنرل پرائم نیون گابو نے کہا ہے کہ صدر کیخلاف بغاوت رفو کر دی گئی ہے اور صدر پیرے تنزانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر پیرے کیخلاف بغاوت اس وقت ہوئی تھی جب وہ افریقی سربراہ کانفرنس مین شرکت کیلئے تنزانیہ میں تھے لیکن حکومت کی وفادار فوج نے بغاوت کچل دی۔ صدر پیرے کیخلاف بغاوت کا اعلان میجر جنرل گوڈے فرائیڈ نیوبارے نے کیا تھا جنہیں صدر نے فروری میں انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ بغاوت کے فوراً بعد صدر پیرے دورہ منسوخ کر کے وطن پہنچ گئے اور بغاوت کچلنے پر فوج اور پولیس کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور ضبط وتحمل کے مظاہرے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا صورتحال کنٹرول میں ہے اور آئین کی عملداری ہے تاہم دارالحکومت کے بعض مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے۔ دوسری طرف باغیوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ بغاوت کچلی گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔