Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر
December 15, 2016

اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری۔ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا۔ میجر جنرل سعید عدنان جی او سی لاہور بن گئے۔ عسکری ترجمان کے مطابق پاک فوج میں اہم عہدوں پر نئی تقرریاں کردی گئیں۔ میجر جنرل آصف غفور کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

وہ اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر ہیں۔ میجر جنرل سعید عدنان جی او سی لاہور، میجر جنرل فدا ملک جی ایچ کیو میں ڈی جی لاجسٹکس بن گئے۔ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسانل سروسز اور میجر جنرل ظفر اللہ خان کو جی او سی پنوں عاقل لگا دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل ظفر اقبال کو گوجرانوالہ میں جی او سی آرمر کور کے عہدے پر مقرر کر دیا گیا ہے۔