Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں اسلام آباد منتقل

طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں اسلام آباد منتقل
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں ایبٹ آباد سے اسلام آباد منتقل کر دی گئیں۔ بیالیس میتیں ناقابل شناخت، پمز ہسپتال کے باہر لواحقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ڈی این اے سیمپل لئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 7دسمبر پورے ملک کو سوگوار کرگیا۔ ملکی تاریخ کے ایک اور فضائی حادثے میں 48قیمتی جانیں چلی گئیں۔ معروف مذہبی سکالر جنید جمشید بھی اسی بدقسمت طیارے کے مسافر تھے جس نے چترال سے ٹھیک ٹھاک اڑان بھری لیکن حویلیاں کے قریب پہنچ کر انجن فیل ہوا اور طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

جاں بحق ہونیوالے مسافروں کی میتوں کو ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ 48میں سے 5مسافروں کی شناخت ہوگئی۔ نادرا نے تفصیلات بھی جاری کردیں۔ ان 5مسافروں میں احسن غفار گوجر خان، فرہادعزیز بیغش چترال، محمد تکبیر خان چترال، محمد نواز خان چترال اور سمیع اللہ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔

باقی میتوں کی شناخت کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈی این اے ٹیسٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میتوں کو آرمی کے 3ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ 

پمز ہسپتال میں لواحقین کی معلومات کے لئے کاﺅنٹر بھی بنا دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب جنید جمشید کی میت وصول کرنے کے لئے ان کے بھائی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ کو فوج نے اپنے کنٹرول میں لے رکھاہے جہاں سے مسافروں کا سامان اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔