فوجی عدالتوں کے فیصلے چیلنج ہو کر سپریم کورٹ میں آ رہے ہیں:یوسف رضاگیلانی

ملتان(92نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے چیلنج ہو کر سپریم کورٹ میں آ رہے ہیں ، یمن کے معاملے میں وہ پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔
سورج میانی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جو قرارداد منظور کی گئی ہے وہ اس کے ساتھ ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ این اے دوسو چھیالیس کو ضمنی الیکشن کی حد تک ہی دیکھا جائے معاملے کو زیادہ نہ اچھا لا جائے۔