Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فوجی طاقت استعمال کر کے کسی قوم کو زیر نہیں کیا جا سکتا، حریت رہنما یاسین ملک

فوجی طاقت استعمال کر کے کسی قوم کو زیر نہیں کیا جا سکتا، حریت رہنما یاسین ملک
February 5, 2019
 سرینگر (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوجی طاقت استعمال کر کے کسی قوم کو زیر نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے۔ پورا پاکستان آج مقبوضہ وادی کےکشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہا ہے۔ حریت رہنما یسین ملک نے ویڈیو پیغام میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا بھارتی مظالم پر انٹرنیشنل کمیونٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاورق نے کہا پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے اور کشمیریوں کی بھرپور حمایت پرمقبوضہ کشمیر کی عوام ان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ آزادی کا خواب دیکھنے والے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وجبر  کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یوم یکجہتی کشمیر پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ پاکستان کے عوام 5 فروری کا دن مذہبی تہوار کی طرح مناتے ہیں ۔ ماؤں بہنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لاہیں گی۔ حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ایک دن کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، آزادی مقدر بنے گی۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہر شہری مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے دکھ اور غم کا اظہار کررہا ہے۔