اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوجی ادارے کے ترجمان نے ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی پوزیشن واضح کردی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو چائے پلائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج سیاسی معاملات میں نہیں آئے گی، اگرکسی کو انتخابات پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے، انہوں نے بتا دیا جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔