Saturday, July 27, 2024

فوجی اتحاد میں شمولیت: تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

فوجی اتحاد میں شمولیت: تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
April 12, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد شیریں مزاری، اسد عمر اور ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے پر گہری تشویش ہے۔ پارلیمان کی مشاورت کے بغیر اس قسم کا فیصلے پر شدید تحفظات ہیں۔ پارلیمنٹ اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب و اثرات سے بالکل لاعلم اور ناواقف ہے،