Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فواد چودھری کے شہباز شریف کی گرفتاری پر بیان نے نیب کو متنازعہ بنادیا ، سعید غنی

فواد چودھری کے شہباز شریف کی گرفتاری پر بیان نے نیب کو متنازعہ بنادیا ، سعید غنی
October 5, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ فواد چودھری کے شہباز شریف کی گرفتاری پر بیان نے نیب کو متنازعہ بنا دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کا شہباز شریف کو فائدہ ہو گا۔ نیب کا قانون انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف ہے۔ شریف فیملی کو اس موقع کا مزا چکھنے کا موقع اب ملا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ نیب کی سب سے بڑی ناکامی نواز شریف کا کیس ہے۔ شہبازشریف کی گرفتاری کی تفصیلات ابھی نہیں ملی۔ نواز شریف کیس کی طرح اگر دیگر کیسز کا بھی یہی حال ہوا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عملی طور پر وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں اور بھینسیں فروخت کی ہیں۔ یوٹرن مذاق بن گیا تھا۔ اب اسے حقیقت بنایا جا رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نیب کو ختم کرنے کی بات درست تھی ۔ کراچی سے عام آدمی کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔ ایف آئی اے بتائے کہ کورنگی میں فالودے والے کے اکاؤنٹ کے پیسے کس کے ہیں۔ ایف آئی اے کو جتنے بھی اکاؤنٹ ملے ہیں ان سب کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔