Thursday, October 6, 2022

فواد چودھری کے بعد اسد عمر کا بھی جلسے ملتوی کرنیکا مشورہ

فواد چودھری کے بعد اسد عمر کا بھی جلسے ملتوی کرنیکا مشورہ
اسلام آباد (92 نیوز) فواد چودھری کے بعد اسد عمر نے بھی جلسے ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے جلسے نہ کریں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بڑے اجتماعات کیلئے ایس او پیز طے ہونے چاہئیں۔ اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرنا چاہتی ہے کرے۔ ہماری قانون کی پاسداری کی پالیسی ہے، یہ نہیں ہونا چائیے جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں۔ بڑے اجتماعات کا معاملہ قومی رابطہ کمیٹی میں زیر غور آئے گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کئے جائیں۔