فواد چودھری کی چاند کے معاملے پر پھر انٹری

اسلام اباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند کے معاملے پر پھر انٹری کی اور عیدالاضحیٰ اور یکم محرم کے بارے میں پیش گوئی کرکے ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی۔
فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ سوموار بارہ اگست کو ہوگی جبکہ یکم محرم یکم ستمبر دو ہزار انیس بروز اتوار کو ہو گا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1136511287175897088
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قمری کیلنڈر بھی تیار کرایا ہے ۔ سائنس کی مدد لیتے ہوئے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ عید الفطر پانچ جون کو ہوگی۔
فواد چودھری نے اس سے قبل لاہور میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی قیمتی اراضی پر قبضے بارے بھی انکشاف کیا اور کہا زمین واگزار کرا کر سائنس میوزیم بنایا جائے گا۔