Monday, October 3, 2022

فواد چودھری کا شہباز شریف کی مسلسل غیرحاضری پر نیا اپوزیشن لیڈر لگانے کا مطالبہ

فواد چودھری کا شہباز شریف کی مسلسل غیرحاضری پر نیا اپوزیشن لیڈر لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے شہباز شریف کی مسلسل غیرحاضری پر نیا اپوزیشن لیڈر لگانے کا مطالبہ کردیا، ن لیگ نے بھی کیا جوابی وار کیا، طلال چودھری نے کہا وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں، انہیں بھی طلب کیا جائے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1230709273736335363?s=20 شہبازشریف کی ایوان سے طویل غیرحاضری پر فواد چودھری نے اسپیکر کو خط لکھ دیا اور معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، مسلم لیگ ن نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے وزیراعظم کی طلبی کی عرضی لکھ دی۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1230709279109214208?s=20 فواد چودھری نے کہا عہدہ لمبے عرصے تک خالی نہیں رکھا جا سکتا، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شہباز شریف کو ہٹا کر قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے۔ طلال چودھری نے فواد چودھری کو جواب ‎میں کہا ن لیگ نے بھی اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہیں،انہیں بھی طلب کیا جائے، وزیراعظم نے پارلیمان میں ہر ہفتہ جواب دینے کا وعدہ کیا تھا طلال چودھری نے کہا عمران خان تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں، ایوان میں لوٹوں کی چھانٹی بھی کرائی جائے، ترقی کی شرح 1.9 اور مہنگائی 14 فیصد ہے۔